کوئٹہ دھماکہ امن کو سبو تاژ کرنے کی سازش ہے، سیاسی رہنمائیں

کوئٹہ:بلوچستان کے سیا سی رہنماؤں نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے قریب پولیس وین پر بم دھماکے کی مذمت اور اسے صوبے کا امن سبوتاژ کرنے کی ساز ش قرار دیا ہے،یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی، رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی،پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ رکن صوبا ئی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی، سابق صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک، شیخ جعفر خان مندوخیل، پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سعید الحسن مندوخیل، بی اے پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے اپنے مذمتی بیانات میں کہی، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن خراب کرنے کے پیچھے ملک دشمن عناصرکار فرما ہیں جو صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ساز ش کر رہے ہیں بلوچستان کو پر امن بنانے میں معاشرے کے ہرشہری نے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمددری اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں