نوکنڈی، سمرسیبل و مشینری کی خرابی، پانی کا بدترین بحران
نوکنڈی؛تحصیل نوکنڈی میں بوٹگ واٹر سپلائی سمر سیبل اور مشینری کی خرابی سے پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیانوکنڈی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں گھٹ واٹر سپلائی کا پی ایچ ای حکام نے اہلیاں نوکنڈی کو 10 اگست تک بحالی کا وعدہ کیاگیاہیمگر گھٹ واٹر سپلائی کی بحالی کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک بوٹگ واٹر سپلائی ہر دو دن بعد بحران کا شکار ہو رہا ہے عید کے بعد سے اب تک یہ دوسری مرتبہ ہے کہ بوٹگ سے مشینری کی خرابی کے باعث نوکنڈی شہر کو پانی کی سپلائی بند ہوگیاہے تفصیلات کے مطابق ایم پی اے چاغی محمدعارف محمد حسنی نے نوکنڈی کے دورے پر گھٹ واٹر سپلائی کو ناکام قرار دے کرخود کو بری الزمہ ثابت کردیا گیاجبکہ گھٹ واٹر سپلائی کی ناکامی کا تمام ملبہ سابقہ ایم پی اے کے نام کردیا تھااور کہا تھا کہ بوٹگ میں پانی بحران کا زمہ دار موجودہ ایکسین ہیں یہ ان کی وجہ سے آئے روز پانی کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے لیکن نوکنڈی عوام اپنی فریاد لیکر کس کے پاس جائیں بوٹگ واٹر سپلائی میں سمر سیبل اور جرنیٹرز خراب ہوچکے ہیں جب تک نئے سمر سیبل اور نئے مشینری بوٹگ واٹر سپلائی کو فراہم نہ کیاگیاہے اس وقت تک پانی نہیں آنے والا ہے بوٹگ میں اسپیئر سامان فراہم نہیں کیا جارہاہے پرانے اور ناقص مشینری کو ریپیئر کرکے بوٹگ واٹر سپلائی کو جس طرح چلایا جارہا ہے یہ حیران کن خبر ہیکہ نوکنڈی عوام سخت گرمی میں پانی کے قطرے قطرے کو ترس رہے ہیں لیکن منتخب نمائندے خود کو بری الزمہ قرار دیکر عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ہیں عوامی حلقوں نیاعلی آفیسران اورموجودہ سینٹ چیئرمین حاجی صادق سنجرانی سے اپیل کیاکہ بوٹگ واٹر سپلائی کے مشینری کو وہاں سے لاکر مرمت کے لئے دالبندین لیں جائیں اورپانی کے بدترین بحران سے نمٹنے کیلئے کوئی دوسرا زریعہ تلاش کریں اورشہریوں کی بنیادی مسائل کو حل کو کیاجائیں تاکہ شہری ساکھ کاسانس لیں سکیں۔


