سندھ ,ٹرینوں میں سفرکیلئے بھی ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرینوں میں سفرکیلئے بھی ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے، یکم اکتوبر سے ٹرینوں میں سفرکوروناویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگا۔نئے حکم نامے میں ہوٹلز ریسٹورینٹس میں آنے والے صارفین کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی قراردیا گیا ہے،ہوٹلز ریسٹورینٹس میں ڈائن ان سروس کے دوران کسی بھی وقت انسپیکشن کیی جائے گی اسی طرح ہوٹلز ریسٹورینٹس میں آوٹ ڈور ڈائننگ کرنے والے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا،ہوٹلز ریسٹورینٹس ڈرائیو تھرو سروس کرسکیں گے، ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں رات دس بجے تک کھلی فضا میں کھانے کی اجازت ہوگی۔سندھ حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈان ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے 31 اگست تک کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں