کوئٹہ میں سینکڑوں جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری‘ملزم گرفتار
کوئٹہ: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے سینکڑوں جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ناصر امین نامی شخص نے جعلی ویب سائٹ بنا کر ٹریفک پولیس بلوچستان کے سینکڑوں جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جس کی شکایت چین کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور جاپان کے سفارتخانے کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے مقدمہ درج کرکے لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں اسکی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر درجنوں جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد کئے ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی جو پیر کو سیشن کورٹ کوئٹہ نے منسوخ کردی جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی،حکام کے مطابق ملزم پنجاب پولیس میں سپاہی ہے۔
Load/Hide Comments


