بلوچستان اسمبلی کے عملے کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کے افسران سمیت عملے نے ان کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی۔ں بلوچستان اسمبلی اسٹاف ایسوسی ایشن کے سنئیر رہنما ظفر رِند نے کہا کہ 10 مطالبات پر مبنی چارٹر اسپیکر صوبائی اسمبلی کو پیش کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’23 اگست تک اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو تمام عملہ بھوک ہڑتال پر چلا جائے گا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 16 اگست سے عملہ کام کرنا چھوڑ دے گا۔ظفر رند نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 اگست سے قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی، پہلے روز دوپہر 12 سے 2 بجے تک اور اگلے روز 12 سے 3 بجے تک ہڑتال کی جائے گی۔

مطالبات میں بلوچستان ہائی کورٹ کی طرح بلوچستان اسمبلی کو آزاد ادارہ قرار دینے اور خالی آسامیوں پر دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو نوکریاں دینے سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں