ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے نیا کنٹری ڈائریکٹر تعینات کردیا

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے نیا کنٹری ڈائریکٹر تعینات کردیا۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق نئے کنٹری ڈائریکٹر یانگ زی فوری طور پر بینک کے پاکستان میں آپریشنز کی نگرانی کریں گے، یانگ زی نئی ملکی شراکت داری حکمت عملی 2021-25 پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے یانگ زی کو عالمی مالیات اور حکومت میں کام کرنے کا 27 سالہ تجربہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں