بلوچستان، 10اضلاع میں محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں عائد

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران ایک ماہ کیلئے صوبے کے دس حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، لاوڈ اسپیکر کے استعمال،اسلحہ کی نمائش، پوسٹر لگانے اور وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد کردی کوئٹہ سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس سات،نو اور دس محرم کو بند رہے گی محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کے دس اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے کوئٹہ سمیت صوبے کے دس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس سات،نو اور دس محرم کو بند رہے گی محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر پر مکمل پابندی عائد رہے گی آتش بیاں مقررین،ذاکرین اور علما کے کوئٹہ میں داخلے پوسٹرز لگانے اور وال چاکنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی محکمہ داخلہ کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے راستے پر بھیک مانگے اور مکانات کرائیے پر دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں