بلوچستان ہائی کورٹ نے جام کمال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کو معطل کر دیا
کوئٹہ:بلو چستان ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان اور سا بق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ بدھ کو سابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ احمد محی الدین کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج 1 کوئٹہ کے وزیراعلیٰ اور انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل پنج نے کی سماعت میں پراسیکیورٹر جنرل نعمت اللہ بٹے زئی، جمیل بابئی اور امیر محمد ترین ایڈوکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حزب اختلاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالوحد صدیقی کی جانب سے انکے اور وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کے شواہد پیش نہیں کئے گئے لہذا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ معطل کیا جائے جس پر عدالت نے سابق ایس ایس پی احمدمحی الدین کی آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج 1 کوئٹہ کے حکم کو معطل کردیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج 1کی عدالت وزیراعلیٰ جام کمال خان اور سابق ایس ایس پی احمد محی الدین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، اس سے قبل اپوزیشن کے ارکان اسمبلی ثناء بلوچ اور اخترحسین لانگو کے درخواستیں پہلے ہی ایڈیشنل سیشن جج کے عدالت سے مسترد ہوچکی ہے


