بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 39کیس رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 39کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 30414ہوگئی، بدھ کو محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 768افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4اضلاع کوئٹہ سے 30، گوارر سے 5، ڈیرہ بگٹی اور خضدار سے 2،2افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 411افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں 99افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والی کی تعداد 29338ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 744ہے جن میں سے 17ہسپتالوں میں داخل ہیں ان افراد میں سے 8کو ہائی جبکہ 4کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 332اموات ہوچکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں