امریکی افواج کے سربراہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقاتیں

دوحہ:طالبان کے رہنماؤں نے امریکی افواج کے سربراہ اسکاٹ ملر سے دوحہ میں ملاقات کی ہے، جس میں طالبان رہنماؤں اور امریکی افواج کے سربراہ کے درمیان افغان امن معاہدے میں پیش قدمی پر تبادلہ خیال کیا گیاہے جس میں طالبان قیدیوں کی رہائی اور معاہدے میں ہونے والے خلاف ورزیوں اور دیگر مختلف امور پر اظہار خیال کیا گیاہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق طالبان وفد کے سربراہ ملا برادر نے اپنے وفد کے ساتھ امریکی افواج کے سربراہ اسکاٹ ملر اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ طالبان رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر امن معاہدے کی مطابق ہمارے گرفتار قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم مذاکرات سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے اب تک 3سو سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ جبکہ طالبان نے 20سرکاری افرادکو رہا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں