ہرنائی، کوئلہ کان میں ٹیلہ لگنے سے 2کانکن جاں بحق

ہرنائی،ہرنائی نصرت کوئل مائینز ایریا میں ایک کوئلہ کان میں کان سے کوئلہ نکالنے والی ٹیلہ کا رسی ٹوٹنے کے باعث بے قابو ہوکر کان کے اندر کام میں مصروف کانکنوں پر جا لگی جس کے نتیجے میں دو کانکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر نذدیکی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے اپنی مددآپ کے تحت دونوں کانکنوں کی لاشوں کان سے نکال لیا جن کی شناخت اختر محمد اور مطیع اللہ کے نام سے ہوئی جاں بحق ہونے والے دونوں نے مذکورہ کوئلہ کان کو رائلٹی پر لیا ہوا تھا جوکہ کوئلہ کان کے پیٹی ٹھیکیدار بھی تھے اور کان میں کانکنی کاکام بھی کررہے تھے جنکا تعلق ہرنائی کے علاقہ طورشور سے بتایا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جنہیں انکے ابائی علاقے کے قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں