ملک میں پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافے کا امکان
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافیکا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہیکہ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافیکی تجویز ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں1،1 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہیکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سیکرے گی۔
خیال رہیکہ اس سیقبل 31 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


