مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی بہتر ہوتی ہے، نمرہ خان

اداکارہ نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خواتین کی طلاق، ان پر گھریلو تشدد اور شادیوں کی ناکامی پر جذباتی انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جس میں وہ اپنی ناکام شادی پر بھی مبہم انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ویڈیو میں اداکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ حالیہ دنوں میں ان کی صحت کے علاوہ جو بھی باتیں پھیل رہی ہیں، وہ ان پر بات نہیں کرنا چاہتیں، بس اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ انسان کو غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔اداکارہ کی جانب سے اپنی صحت کا ذکر کیے جانے سے عندیہ ملتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو نئی ہے، کیوں کہ حالیہ دنوں میں اداکارہ بیمار ہیں اور ان کی پیشاب کی نالی میں پتھری ہے۔اداکارہ کو مختصر ویڈیو میں مداحوں اور خاص طور پر خواتین اور والدین کو ہدایت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ غلطیوں سے سیکھیں، وہ اپنی نہیں تو دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں۔نمرہ خان کہتی سنائی دیتی ہیں کہ لوگ ان کی غلطیوں سے بھی سیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ستم اور ظلم برداشت کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں