مزار شریف پر قبضہ، رشید دوستم فرار
طالبان نے شمالی افغانستان کے اہم صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد ایک ہی روز میں انہیں مزید 3 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل ہوگیا۔مزار شریف افغانستان کا چوتھا بڑا شہر ہے جس کے دفاع کا عزم افغان فورسز اور دو سابق جنگجوؤں نے کر رکھا تھا تاہم اب پہلی مرتبہ طالبان اس شہر پر بھی کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔طالبان نے افغان فوج کے مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگادی مزار شریف پر قبضے کے بعد طالبان تقریباً پورے شمالی افغانستان پر قابض ہو چکے ہیں۔صوبہ بلخ سے تعلق رکھنے والے قانون دان عباس ابراہیم زادہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا ہے کہ فوج نے پہلے ہتھیار ڈالے جس سے حکومت کے حامی ملیشیا اور دیگر قوتوں کا حوصلہ پست ہوگیااور پھر انہوں نے بھی طالبان کے سامنے ہار مان لی۔
Load/Hide Comments


