طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کر لیا، سہیل شاہین کا دعویٰ
کابل(انتخاب نیوز) طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کر لیا، سہیل شاہین کا دعویٰ، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے کابل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ افغانستان کے سبکدوش صدر اشرف غنی اور امراللہ صالح افغانستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ طالبان نے کابل کے بہت سے علاقوں میں باقاعدہ کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اب طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کابل کا کنڑول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے ان کے مطابق وہ پرامن انتقال اقتدار اور نئی عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں ۔ طالبان کے قائدین اس ضمن میں افغان حکومت کے ہم خیال عہدے داروں اور دوسرے گروپوں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں
Load/Hide Comments


