زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات،افغان مسئلہ پر بات چیت

اسلام آباد،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،پاکستانی قوجی قیادت نے افغان مسئلہ کے سیاسی حل کی مدد کی یقین دہانی کو دہرایا۔ منگل کو امریکی سفارتخانہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کے دوران آرمی چیف حنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امریکی ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی شریک تھے، ترجمان کے مطابق امریکی رہنماوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں دیرپا امن پر بات چیت کی،پاکستانی فوجی قیات نے افغان امن عمل اور دیرپا امن کے لئے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے افغان مسئلہ کیسیاسی حل کی مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان خلیل زاد مختصر دورہ پاکستان کے بعد کابل روانہ ہوئے، افغانستان میں نیٹو افواج کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر بھی زلمے خلیل زاد کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں