افغان مجاہدین کی کابل میں محرم الحرام کی مجلس میں شرکت
کابل میں طالبان رہنماؤں نے محرم الحرام کے پیشِ نظر ہونے والی مجلس میں شرکت کی ہے۔معروف مغربی جریدے کے کابل میں مقامی رپورٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنما ہزارہ محلے دشتِ برچی میں ہونے والی مجلس میں شریک ہوئے اور شیعہ برادری کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ طالبان کی موجودگی میں کابل میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کے ساتھ اپنی نشریات بحال کردی ہیں۔کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اتوار سے زیادہ تر چینلز نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کو ٹی وی اسکرینز سے ہٹا دیا تھا لیکن اب افغان نیوز چینل کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر لکھاہے کہ چینل نے خواتین اینکرز کی ساتھ اپنی نشریات بحال کردی ہیں اور ایک خاتون اینکر نے طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے کا انٹرویو بھی لیا ہے۔


