کابل میں امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،10زخمی
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کابل ائرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے
Load/Hide Comments


