وزراکے گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہوسکتی‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا کے معاملے پہ قومی یکجہتی، اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری صرف اور صرف وزیراعظم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاکہ قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے ذہنی طور پر عمران صاحب کو ملک کا وزیراعظم بننا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں