گوادر، بجلی کی بندش کیخلاف آل پارٹیز سربندن کا کوسٹل ہائی وے پر دھرنا
گوادر(بیورورپورٹ)بجلی کی عدم فراھمی کیخلاف آل پارٹیز سربندن کے زیر اہتمام مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں کوسٹل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا۔ کوسٹل ہائی مکمل طور پر بند ۔احتجاجی دھرنا میں سربندن وگردنواح کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ احتجاجی دھرنا سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان،نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادر بخش،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماء شکیل کے ڈی،زیر تعمیر نیوگوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے متاثرین رہنماء اللہ بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نام پر شہریوں سے ہر چیز چھینا جارہاہے،انکی زمینیں چھینی گئی ہیں ،اب وہاں پر ائیرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے،جبکہ متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے اور انہیں اپنی زمینوں پر جانے کی اجازت نہیں،سمندر چھین کر چائینیز اور سندھ کے ٹرالرز کے حوالے کرکے جیونی سےلیکر سربندن،گوادر،پسنی ،پشکان،اورماڑہ کےہزاروں ماہیگیروں کو بیروزگار کرکے انہیں نان شبینہ کامحتاج کیا گیا ہے،سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم پانی لبریز ہونے کےباوجود نگور کے تمام دیہی علاقوں کو آنکاڑہ ڈیم کا زہریلہ پانی فراھم کیا جارہاہے،بجلی ناپید ہے۔


