لاک ڈاؤن کا بول کر وزیراعظم لوگوں اکساتے ہیں، ناصرحسین شاہ

کراچی، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن ضروری کا کہہ کر لوگوں کو اکسانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو ولن بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کیلیے کرنا چاہتے ہیں کیونکہ معیشت بچ جائے گی لیکن زندگیاں نہیں بچیں گی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں جہاں زیادہ کیسز اور اموات ہوئیں انہیں علاقوں کو سیل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں