پانی کی عدم فراہمی،لیاری کے مکین سڑکوں پر نکل آئے ،مکران کوسٹل ہائی وے بند کردیا
لاکھڑا(نمائندہ انتخاب)لیاری کے مکین سڑکوں پر نکل آئے پانی کی عدم فراہمی پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف احتجاج مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کردیاتفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے لیاری کے مکینوں کا 12 روز سے پانی کی بندش پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا علاقہ مکینوں نے مکران کوسٹل ہائی وے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسیئن پی ایچ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہوں نے "لیاری کو پانی دو” کے درج شدہ پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے بعد ازاں مذاکرات کے بعد کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے واضع رہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کے جونیئر ایکسیئن کی نااہلی اور عدم دلچسپی، ایکسیئن اور SDO لیاری میں جاری رسہ کشی کے سبب لیاری کے مکین 12 روز سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کے افسران خواب خرگوش میں محو ہیں ۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے حلقہ انتخاب میں محرم کے مہینے میں پانی کی شدید قلت کربلا کی یاد دلا رہی ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو عوام کی کوئی فکر نہیں


