دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 26 ہزار 741 افراد ہلاک ہوگئے

روم: دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 26 ہزار 741 افراد ہلاک ہوگئے، 19 لاکھ 99 ہزار 841 افراد متاثر ہیں، عالمی وبا کے باوجود جنوبی کوریا میں انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔دنیا بھرمیں 20 لاکھ کے قریب افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، 51 ہزار 612 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، امریکا کے بعد اٹلی میں صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 21 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔سپین میں 18 ہزار 255 شہری کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے، فرانس میں 15729 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 12 ہزار 107 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کورونا سے 4683، ترکی میں 1403، بیلجیم میں 4157 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے گورنر ولسن ویزل کورونا کا شکار ہوگئے۔ کینیڈا میں 903 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو کم کرنے میں ابھی کئی ہفتے لگیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں