بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔وزیراعلی کا اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ۔ شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلی کی آئی ای ڈی دھماکہ میں زخمی ہونے والے دو سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔
Load/Hide Comments


