لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کل سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا

کوئٹہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن آج سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پرقائم کیا گیا لاپتہ افراد بازیابی کمیشن آج سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا کمیشن 28اگست تک 6روز کے دوران 60لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا ان لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج فضل الرحمن کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں