نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سمیت تمام وزراء نے کرونا کے پیش نظراپنی تنخواہ میں 20 فیصدکٹوتی کرلی
آکلینڈ: کرونا وائرس سے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے نیوزی کی وزیراعظم جیکنڈااردن اور ان کے تمام وزراء نے اپنی تنخواہوں سے 20 فیصد کٹوتی کرلی وزیراعظم جیکنڈااردن نے کہا کہ یہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ بڑی تنخواہ لینے والے سیاست دان لیڈر شپ کی صلاحتیں دکھائیں اورجو اس مرض کیخلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں ا ور جن کا روزگارا س مرض کی وجہ سے ختم ہوگیا ہے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کریں انہوں نے کہا کہ وزراء کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی 6 ماہ تک لاگو رہے گا
Load/Hide Comments