عالمی ادارے کے فنڈنگ روکنے پر بل گیٹس نے ٹرمپ کی مذمت کردی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا ذمہ دار یہ ادارہ ہے۔ ردعمل میں اقوام متحدہ نے عالمی ادارہ صحت کا دفاع کیا ہے۔فیصلے کے ردعمل میں بل گیٹس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحت کے اس بحران کے دوران عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا لگتا ہے۔
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس نے مزید لکھا کہ ’ان کا کام کووڈ 19 کا پھیلاؤ روک رہا ہے اور اگر یہ کام روکا گیا تو اس ادارے کی جگہ لینے والا اور کوئی ادارہ نہیں۔ اس وقت دنیا کو عالمی ادارہ صحت کی ضرورت اتنی زیادہ ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔‘یاد رہے کہ بل گیٹس کی فلاحی تنظیم بھی عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں