گڈانی کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالرز کی یلغار

بیلا :گڈانی کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالرز کی یلغار مقامی چھوٹے ماہی گیر محرومی کا شکار ہو گئے ٹرالرز مچھلیوں کی افزائش نسل کیلئے بھی خطرات کا سبب بننے لگے چھوٹے ماہیگروں کے حق پر ڈاکہ تفصیل کے مطابق بحرہ بلوچ گڈانی لسبیلہ میں مبینہ طور پر سندھ کے غیر قانونی فشنگ ٹرالرز کے شکار سے گڈانی کے مقامی ماہیگیروں کو شدید مالی نقصان اور محرومیوں کا سامنا ہے غیر قانونی ٹرالرز نہ صرف مقامی ماہی گیروں کے منہ سے نوالہ چھین کر انہیں نان شبینہ سے محروم کر رہے ہیں بلکہ مچھلیوں اور نایاب سمندری حیات کی بقا کیلئے بھی سنگین خطرات کا باعث ہیں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ماہی گیروں اور عوامی حلقوں نے تشویش ظاہر کی کہ غیر قانونی ٹرالرز کے غیر قانونی شکار پر محکمہ فشریز کے حکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے چھوٹے ماہی گیروں کے ساتھ ظلم و استحصال کی انتہا ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور محکمہ فشریز کے حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گڈانی کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالرز کے داخلے اور شکار کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور مقامی ماہی گیروں کو فاقوں سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں