جیکب آباد، آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

جیکب آباد:جیکب آباد میں آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکولوں کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے خلاف ایک احتجاجی جلوس سکندر علی مہر، نیاز احمد کھوسو، زاہد علی منگریو، پنھل خان لاشاری، ربڈنو سومرو، نصیب اللہ ہانبھی، جان پرویز، راجا داد محمد بروہی، محمد زبیر قریشی، آفتاب احمد کھوسو اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، احتجاج میں اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں مظاہرین نے اسکولوں کی بندش کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرکے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے کرونا وباء کا جواز بنا کر اسکول بند کر کے بچوں کی تعلیم تباہ کر دی ہے جبکہ دیگر صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہیں پھر بھی سندھ میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں، مظاہرین نے سندھ میں تمام تر تعلیمی ادارے30 اگست تک بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں