افغان جنگ میں اسرائیل نے کیسے کردار ادا کیا؟
تل ابیب ایک اسرائیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے 20 سال کے دوران طالبان کے خلاف اپنی جنگ میں کئی اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔اسرائیلی اخبار نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسرائیل نے کبھی بھی افغانستان میں اپنی افواج کو زمین پر تعینات کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن افغان جنگ میں براہ راست حصہ لینے والے ممالک خاص طور پر برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور آسٹریلیا نے اسرائیلی ساختہ جنگی ہتھیار استعمال کیے۔
Load/Hide Comments


