مستونگ،فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

مستونگ:مستونگ سٹی کے نواحی علاقہ کلی پدہ میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ،ایک نوجوان جاں بحق۔سٹی پولیس کے حکام کے مطابق کلی پدہ کے رہائشی ایک نوجوان محمد جنید ولد عبد الغفور محمدحسنی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی تاہم واقع سے متعلق سٹی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں