افغان خاتون رکنِ پارلیمنٹ دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی ڈی پورٹ

کابل:افغانستان کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ رنگینا کارگر نے کہا ہے کہ انہیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پہنچنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا اور اس کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگینا کارگر 20 اگست کی صبح دبئی کی پرواز سے براستہ استنبول بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں نئی دہلی پہنچنے کے دو گھنٹے بعد آئی جی آئی ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کر دیا گیا اور اسی ائیرلائن کے ذریعے استنبول واپس بھیج دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں