لاپتہ طالب علم کی لاش برآمد گی کیخلاف چاغی میں احتجاجی مظاہرہ

چاغی : چار ماہ قبل چاغی سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے طالبعلم کی نعش برآمدگی کے خلا ف مقتول بچے کی اہلخانہ کی جا نب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف تحصیل چاغی میں احتجاجی ریلی نکالی اور لیویز تھانہ چاغی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مقتول بچے کی اہلخانہ نے کہا کہ چاغی انتظامیہ سے معصوم طالبعلم نسیم کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صرف طفل تسلیوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے نسیم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے پورا خاندان سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ اگر قاتلوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو وہ سخت ترین احتجاج سے بھی گریز نہیں کریں گے۔احتجاجی مظاہرے میں مردوں کے علاوہ بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھے۔ اور ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے اور چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا قاتلوں کو فورا گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی جرت نا ہو کہ وہ محصوم شہروں کو قتل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں