زیارت واقعہ دہشت گرد مزدوروں اور بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،کمیٹی قائم دو دن میں رپورٹ پیش کریگی، ضیاء لانگو

کوئٹہ صوبائی وزیرداخلہ میرضیااللہ لانگوکی سربراہی میں صوبائی وزراپرمشتمل وفد زیارت خانی بابا کراس پر جاری احتجاجی دھرنے پر بیٹھے متاثرین سے مزکرات کے لئے پہنچے جہاں صوبائی وزیر داخلہ نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہاکہ اگر لواحقین کمیٹی سے مطمئن نہیں ہوئے تو جوڈیشنل کمیشن کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا جائے گا کمیٹی میں نواب ایاز جوگیزئی کو بھی شامل ہونگے مزاکراتی وفدنے لواحقین سے شہداکی تدفین کی بھی اپیل کی میرضیااللہ لانگو نے کہاکہ زیارت میں ہونے والا دہشت گردانہ کارروائی دل دہلانے والا واقعہ ہے دہشت گردوں نے پاکستان کا سکون برباد کیا ہے جنہیں کیفرکردار تک پہنچانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو،صوبائی وزیرمٹھاخان کی سربراہی میں وفد زیارت خانی بابا کراس پر جاری سانحہ مانگی ڈیم کے متاثرین کی جانب جاری احتجاجی دھرنے کیاجہاں انہوں نے نواب ایا ز جوگیز ی سمیت احتجاجی دھرنے پر بیٹھے شہید لیویز اہلکاروں کے لواحقین اوردیگر سے طویل مزاکرات کئے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی،جمعیت علمااسلام، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں سمیت قبائلی عمائدین موجود تھے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میرضیااللہ لانگوکاکہناتھاو اقعے کی تحقیقات سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی کا علان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 2 دن میں رپورٹ پیش کرئے گی کمیٹی وزیراعلی جام کمال،کمانڈر 12 کورپس سمیت اعلی حکام سے ملاقات کریگی کمیٹی میں نواب ایاز جوگیزئی بھی شامل ہونگے اگر لواحقین اور نواب ایاز سمجھیں کہ کمیٹی صیح کام نہیں کر رہی تو جوڈیشل کمیشن بھی بنا دیں گے لہذا آپ کے تمام مطالبات ہم نے مان لیے ہیں تاہم ہم وہ مطالبہ مان سکتے جو ہمارے اختیار میں ہیں انہوں نے کہاکہ زیارت میں دہشت گردی کا دل دہلادینے والا واقعہ ہوا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں نے پاکستان کا سکون برباد کیا ہے دہشت گرد مزدوروں اورمعصوم بیگناہ لوگوں کونشانہ بنارہے ہیں لیویز کے شہدا لواحقین کے ہی نہیں ریاست کا بھی اثاثہ تھے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے،: شہدااور آپ عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اور دہشتگردوں کے خلاف ڈٹے رہنے پر آپ کے حوصلے کو داد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی صورت بھی شہداکے لواحقین کوتنہاچھوڑا نہیں اور نہ تنہا کبھی چھوڑیں گے ہر فورم شہداکے لواحقین کے ساتھ ہیں آج ہمارا احتجاجی دھرنا میں آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ شہداکے لواحقین کو یقین دلانا تھاکہ حکومت شہداکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں