ایس ایس ایف ڈگری کالج خضدار یونٹ کی جانب سے لیڈرشپ کے عنوان پر لیکچر سیشن کا انعقاد.

خضدار: سیو اسٹوڈنٹس فیوچر ڈگری کالج یونٹ کی طرف سے ایک لیکچر سیشن بعنوان لیڈرشپ جنرل سیکریٹری قدیر شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس کے مقررین سنگت شمس بلوچ و سابقہ ایجوکیشنل سیکریٹری ایس ایس ایف مہتاب بلوچ تھے.سیشن کی نظامت ایس ایس ایف کے مرکزی ایجوکیشنل سیکریٹری عتیق بلوچ نے سرانجام دی جس میں تنظیم کے کارکنان سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی.موضوع پر بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جوہن سی میکس ویل کے مطابق لیڈر وہ ہے جو اپنا راستہ جانتا ہو، اس پر عمل پیرا ہوں اور اسکی تبلیغ بھی کرتا ہو. مزید انہوں نے کہا کہ کسی بھی سماج، قبیلہ، انجمن، پارٹی یا تنظیم میں لیڈر بذات خود منتخب نہیں ہوتا بلکہ لیڈرکو اس معاشرے میں رہنے والے افراد منتخب کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی لیڈر اجتماعی سوچ کا حامل ہوتا ہے جو ہمہ وقت اپنے قوم و وطن کیلئے بلامعاوضہ خدمت کرنے کیلئے تیار رہتا ہے. لیڈر سچ گو، خود نمائی و خود ستائی سے بالاتر، وقت کا پابند، تعمیری سوچ سے لیس، اخلاقیات میں شائستگی اختیار کرتے ہوئے وقت و حالت کا ادارک کرکے ایک مستند حکمت عملی کے تحت اپنے قوم کی ترقی و ترویج میں کردار ادا کرتا ہے.مزید مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کامیاب شخص اپنی کامیابی کےلیے کوشش کرتا ہے جبکہ ایک لیڈر دوسروں کے کامیابی کے لیۓ جدوجہد کرتا/کرتی ہے.سیشن کے آخر میں سوال و جواب کا نشست رکھا گیا جس میں شرکاء نے موضوع کے متعلق مختلف سوالات دریافت کئے جن کی مقررین نے پوری دلجمعی و تحمل سے جواب دیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں