بچی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی:تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں 15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرکے اس کی ویڈیو سے بلیک میل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں 15 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان بچی کی ویڈیو بناکر دھمکیاں دیتے ہوئے بچی کو بلیک میل کرتے رہے۔ایس پی صدر کے مطابق متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان دیا کہ چند روز قبل ارشاد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مہران نامی شخص نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بنائی، اور اس کے بعد دونوں مجھے بلیک میل کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں