جمیل رحمت، نجیب جمیل سمیت دیگر لاپتہ افراد کو منظر عام پرلایا جائے،سما بلوچ
کوئٹہ : مبینہ طور پر لاپتہ جمیل رحمت کی صاحبزادی اور نجیب جمیل کی ہمشیرہ اسما بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ جمیل رحمت، نجیب جمیل سمیت دیگر کو منظر عام پر لا کر رہا کیا جائے۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگی کی عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ مظاہرے کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد اور بھائی کو مبینہ طور پر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے جس کے لئے وہ طویل مسافت کے بعد کوئٹہ پہنچے ہیں مگر کوئی بھی ان کی داد رسی کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دنوں بہت مشکل سے اپنی والدہ کے ہمراہ کوئٹہ آئیں تاکہ حکومت وقت اور دیگر کے اعلیٰ حکام کو اپنے والد اور بھائی کی گمشدگی سے متعلق بتاسکے لیکن کسی نے ان کی داد رسی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ان دونوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اس لئے تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لا کر رہا کیا جائے۔


