ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی کلو گرام اضافہ
اسلام آباد:اوگرا نے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 45 پیسے مہنگا ہوگیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اگست میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2002 روپے 70 پیسے کا تھا۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر 2021ء کیلئے ہے۔
Load/Hide Comments


