بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.55فیصد ہوگئی

کوئٹہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.55فیصد ہوگئی صوبے میں 17مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان میں 17افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31298ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد ابتک ہونے والی اموات کی تعداد 339ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30494ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 465فعال مریض موجود ہیں جن میں سے 14ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 4ہائی جبکہ 1لو آکسیجن فلو پر ہے جبکہ اس وقت صوبے میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں