چیف سیکرٹری بلوچستان سے پنشنرز ایسوسی ایشن کے دو وفود کی ملاقات

کوئٹہ: بلوچستان سول سیکرٹریٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور آل بلوچستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات کی وفد نے صوبے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے انکی پنشن میں صرف دس فیصد اضافے کو ملازمین کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے حکومت اس فیصلے پر نظرثانی کرے چونکہ ملازمین کو یہ اضافہ انکی ریٹائرمنٹ کے وقت ابتدائی پنشن پر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے ملازمین کے ملازمین کو انکی جاری پنشن پر دس فیصد اضافہ دیا گیا ہے جس سے بلوچستان کے ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان نے ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کے مسائل کو باغور سنا اور اسکے حل کیلئے متعلقہ فورم تک پہنچانے کا عزم ظاھر کیا ملاقات کرنے والی دونوں ایسوسی ایشنز نے آئندہ بھی تمام مسائل اور مشکلات کے ازالے کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو تحریری طور پر آگاہ کرنے اور باہمی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں