نوکنڈی ماشکیل سی پیک سڑک کی روٹ کو تبدیل کیا جائے،قبائلی معتبرین کی پریس کانفرنس
نوکنڈی: گوالشتاب کے قبائلی رہنماؤں میر عبدالستار یارمحمدزئی،میر سیدمحمدیارمحمدزئی،حاجی مجید یار محمد زئی،اسماعیل یارمحمدزئی محمد عاقل یارمحمدزئی،محمدنور،محمدصدیق، عبد الکبیر،محمد آصف ودیگرنے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی ماشکیل دو رویہ سی پیک سڑک کی منظوری اور اسکا باقاعدہ افتتاح کرنے پہ چیئرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی کے مشکور ہیں جنہوں نے یہاں کے ایک دیرینہ مطالبے کی جانب خصوصی توجہ دے کر اسکے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر دراصل دور دراز علاقوں کے درمیان روابط کو ہم آہنگ اور مسافت کی بہترین سہولیات کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا انہوں نے کہا نوکنڈی ماشکیل دوریہ سڑک میں ہمارے علاقے گوالشتاپ،راجے اور وادیان بھی پڑتے ہیں لیکن سڑک کی روٹ کو اس طرح ڈائزین کی گئی ہے جہاں سڑک ہمارے علاقوں سے تیس کلومیڑ دور پڑجاتا ہے حالانکہ اس سے پہلے انگریز کے دور کا ڈائزین کیا گیا سڑک گوالشتاب کے قریب ہوکر ماشکیل جاتا ہے لیکن پرانے روٹ کو نظر انداز کرکے نئے ڈائزین بنانے وقت یہاں کے لوگوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے جس سے یہاں کے مکین موجودہ سڑک کے روٹ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوکنڈی ماشکیل دوریہ سڑک کو گوالشتاب کے قریب سے بناکر ماشکیل کیلئے ڈائزین کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگ بھی سی پیک سڑک سے استفادہ حاصل کرکے ترقی کے دوڈ میں شامل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی ماشکیل سڑک کو اسلام آباد یا کویٹہ ڈائزین کرنے سے بہتر یہی تھا کہ وہ یہاں کے قبائلیوں کیساتھ مل بیٹھ کر بناتے تاکہ سی پیک جوکہ بلوچستان کی ترقی سے تعبیر ہے یہاں کے آبادی و دیہات بھی شامل ہوسکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں کے عوام کی جائز مطالبے کو سنجیدگی سے لیکر ان آبادیوں کے قریب سے سڑک کی روٹ کو بناکر یہاں کے زمینداروں اور شہریوں کو بھی ترقی کے دوڈ میں شامل کیا جائیں۔


