کچلاک،شاپنگ سینٹر میں دکان منہدم 2خواتین جاں بحق
کچلاک (نامہ نگار)کچلاک بازارمیں دکان مہندم ہونے سے دوخواتین جاں بحق،جبکہ بچی اوردکاندارمعجزانہ طورپر بچ گئے،تفصیلات کے مطابق کچلا ک بازارمیں وزیر شاپنگ سینٹر سے متصل نئی مارکیٹ کی تعمیر کے زیر زمین تہہ خانہ کی کھدائی کے دوران مین روڈپر واقع کراکری کی دکان مہندم ہونے کی وجہ سے دکان کی چھت گاہک خواتین پر گرگئی،جس سے دونوں خواتین کو انتہائی نازک حالات میں نزدیکی ہسپتال منتقل کردی گئیں،لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں خواتین جان بحق ہوگئیں،جبکہ خواتین کے ساتھ تقریبا 4سالہ بچی اوردکاندارمعجزانہ طورپر بچ گئے،خبرسنتے ہی حادثے سے متاثرہ گھرمیں گہرام مچ گیا،جبکہ علاقے میں کوئی ریسکیوسینٹراورعملہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ ہٹاکرزخمیوں کو نکالا۔
Load/Hide Comments


