ہمار ے تخمینوں کیمطابق پاکستان میں کیسزاوراموات کی تعدادبہت کم ہے،ڈاکٹر ظفرمرزا

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ ہمارے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کیسزاوراموات کی تعدادبہت کم ہے،حالات کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا،دیگرملکوں کی نسبت ہمارے کیسزکم ہیں،ہمارے تخمینے کے مطابق بدھ تک216اموات ہونیکاامکان تھا،پاکستان میں 54فیصدکیسز لوکل ٹرانسمٹڈہیں،کیسزکم ہونیکامطلب یہ نہیں کہ احتیاط کادامن چھوڑدیں۔بدھ کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں 1500افرادکوروناسے صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک میں کوروناکے5988کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں،عالمی ادارہ صحت اور ماہرین کے مشورے سے گائیڈ لائنز تیارکی جاتی ہیں،دنیابھر میں کوروناوائرس سے ایک لاکھ 27ہزاراموات ہوچکی ہیں،ملک میں اب تک 73ہزار 439کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں میں 44افرادوینٹی لیٹرزپرہیں،24گھنٹوں میں 11اموات ہوئیں،مجموعی تعداد 107ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹرزکی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملازمین کا خیال رکھیں۔ڈاکٹر ظفرمرزانے کہا کہ54فیصدکیسز لوکل ٹرانسمٹڈ کیسزہیں،ہمارے تخمینے کے مطابق بدھ تک 216اموات ہونیکاامکان تھا،پاکستان میں 15اپریل تک 16ہزار387افرادمختلف قرنطینہ میں موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کیسزاوراموات کی تعدادبہت کم ہے،صنعتیں کھولنے کایہ مقصد نہیں ہے کہ بے ا حتیاطی شروع کردی جائییا احتیاط کادامن چھوڑدیں،حالات کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا،تمام گائیڈلائنز ویب سائٹ پر موجود ہیں،دکانوں میں ہجوم نہ ہو، خریدار اسکریننگ کے بعد اندرداخل ہوں،کارخانوں میں مالک اور ملازمین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،فیکٹری اوردکان مالکان کواپنے ملازمین کی صحت کاخیال رکھناہے،سماجی میل جول کے حوالے سے ہم سب کوگائیڈلائنزپرعمل کرناہوگا۔(رڈ)

اپنا تبصرہ بھیجیں