سپریم کورٹ کے سامنے ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سامنے ایک شخص نے خود کوآگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی کارروائی نے شخص کو بچالیا۔

سپریم کورٹ کے سامنے وحید مستوئی نامی شخص نے خود سوزی کی کوشش کی۔ وحید مستوئی خود کو آگ لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وحید مستوئی کو آگ لگانے سے بچالیا۔

پولیس نے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکریٹریٹ تھانے منتقل کردیا جہاں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں