ریکوڈک کرپشن کیس ،سابق چیئرمین بی ڈی اےاور سابق اے سی ایس نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد

کوئٹہ  : معزز احتساب عدالت کوئٹہ نے ریکوڈک کرپشن کیس میں سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) اور سابق اے سی ایس ڈویلپمنٹ بلوچستان عطا محمد جعفر کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔بی ڈی اے چیئرمین پر بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کا الزام تھا جس سے قومی خزانہ کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ معزز احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور احمد شاہوانی نے اس پر فیصلہ دیا جج منور شاہوانی نے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مرحلے پرضابطہ فوجداری 265 K ّ کے تحت بریت کی درخواست دے سکتا ہےعدالت کو یہ اختیارات حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ملز م کو میرٹ پر کیس سے بری کردے معزز سپریم کورٹ چاغی ہلز ایکسپلوریشن جوائنٹ ونیچر معاہدے کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے سابق چیئر مین نے بحیثیت چیئرمین بی ڈی اے چاغی ہلز ایکسپلوریشن جوائنٹ ونیچر معاہدے پر دستخظ کئے ہیں استغاثہ کی جانب سے ملزم پر متعدد الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملزم کی مقدمے سے بریت کی درخواست رد کی جاتی ہے۔ نیب بلوچستان نے سابق چیئرمین بی ڈی اے عطا محمد جعفر سمیت 26 افراد کے خلاف ذاتی مفادات کے حصول کے لیے غیر ملکی کمپنی کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا ہےدائر ریفرنس کے مطابق سال 1993 میں بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بروکن ہلز پروپرائیٹر ی نامی آسٹریلیوی کمپنی کے مابین چاغی ہلز ایکسپلوریشن جوائنٹ ونیچر کا ایک معائدہ طے پایامعائدے حکومت بلوچستان بالخصوص بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے آسٹریلوی کمپنی کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا قومی مفادات سے متصادم اس معائدہ کی شرائط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نا صرف غیر قانونی طریقہ سے بلوچستان مائینگ کنسیشن رولز میں ترامیم کی گئیں غیر قانونی طور پر ذیلی معاہدات کر کے ٹیتھیا ن کا پر کمپنی نامی نئی کمپنی کو متعارف کرکے اربوں روپے کے مزیدمالی فائدے حاصل کیے گے۔ ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال اور گواہان کے بیانات سے معلوم ہواریکوڈک منصوبے جس میں ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ حاصل ہونا تھا جو بد عنوانی کی نظر ہو گیا۔ ڈی جی نیب آپریشن اور ڈی جی نیب بلوچستان کی سربراہی میں کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم نے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری دے بعد ازاں بلوچستان ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کے سابق چیئرمین و افسران سمیت 26 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا تھا۔ سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عطا محمد جعفر نے خود کو سزا سے بچانے کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہK 265 کے تحت کرپشن کے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کی تھی معزز احتساب عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں