کورونا، دنیا بھر میں ہلاکتیں ایک لاکھ 30ہزار اور کیسز 20لاکھ سے تجاوز کرگئے

واشنگٹن،دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود اب تک کورونا کے کیسز میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور اب تک دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20لاکھ ہو چکی ہے۔اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 11 ہوگئی ہے۔امریکہ میں 6 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔امریکہ میں ایک دن میں مزید 2400افراد ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طورپر ہلاکتیں 26ہزار ہوگئیں برطانیہ میں کورونا وائرس کے 94 ہزار 847 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 18 ہزار 579 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 523 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 579 تک پہنچ گئی۔ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 541 سے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 633 ہوگئی۔یورپی ریاست اٹلی میں روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب یہ رجحان تبدیل ہورہا ہے۔اٹلی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 67 ہے جب کہ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں