بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 07ستمبرکو طلب
کوئٹہ:بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 07ستمبر سہ پہر چار بجے طلب۔ گور نر بلو چستان سید ظہور آغا نے آئین کے آرٹیکل 109(A)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 07ستمبر سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے کو رونا وائرس کی مو جو دہ چو تھی لہر کے پیش نظر ایس او پیز کا خیال رکھنے کی بابت تمام اراکین اور متعلقہ آفیسران سے اسمبلی اجلاس کے دوران ماسک پہنے اور دیگر احتیا طی تدابیر اختیار کر نے کی استدعا کی گئی ہے بلو چستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز (ما سوائے گارڈ ہو لڈرز) نجی مسلح گارڈز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنو ع ہو گا۔
Load/Hide Comments


