آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

لاہور: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولز بند کرنیکا فیصلہ مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ کاشف مرزا نے کہا کہ سب جگہیں کھلی ہیں تو پھر پرائیویٹ اسکولز بند کیوں؟ انہوں نے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سرکاری و نجی اسکولز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی۔واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔ اسکولز بند کرنے کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آگاہ کیا۔انہوں نے ٹویٹر پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں