بلوچستان ایک عظیم ہستی سے محروم ہو گیا، نصراللہ بلوچ
کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بزرگ سیاستدان سردار عطااللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان ایک عظیم ہستی اور ایک قومی لیڈر سے محروم ہوگیا ان کی بلوچستان کے لیے گراں قدر خدمات تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بیان میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار صاحب کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
Load/Hide Comments


