کوہلو،ضلعی آفیسرنے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو چونا لگا کر روانہ کردیا

کوہلو:محکمہ ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف،ایجوکیشن کے ضلعی آفیسر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھی چونا لگاکر روانہ کردیا،مالکان ڈائریکٹر کو درخواست دینے کے باوجود ضلعی آفیسران کے سامنے بے بس ہو گئے۔ تفصیلات کے محکمہ ایجوکیشن نے کلسٹر کے نام پر 35لاکھ سے زائد رقم نکالنے کا انکشاف،کلسٹر بجٹ کا سامان تاحال سکولوں تک نہ پہنچ سکا لیکن رقم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری نے محکمے کے آفیسروں سے آپس میں بندر بانٹ لی محکمہ ایجوکیشن کے آفیسروں نے محکمے میں کرپشن کی تمام حدیں پار کرلی ایجوکیشن ذرائع کے مطابق نئے تعمیر شدہ اور دیگر بارہ سے زائد سکولوں کی فرنیچر کے لئے 35لاکھ سے زائد رقم فراہم کئے تھے تاکہ اس رقوم سے سکولوں کے لئے فرنیچر سامان،طلبا کے بیٹھنے کے لئے ٹاٹ کرسیاں،اور دیگر بنیادی سہولیات محکمے کے آفیسر فراہم کرے لیکن محکمے کے ضلعی آفیسر نے محکمے کے آفیسروں اور ٹھیکیدار سے مل کر تمام رقوم نکال کر آپس میں تقسیم کرلی اس حوالے سے جب سکولوں کے چند مالکان کو پتہ چلا تو انہوں نے ایجوکیشن کے آفیسر سے اس حوالے سے دریافت کرنے کی کوشش کی اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھی درخواست پیش کی تھی لیکن ذرائع کے مطابق بالا آفیسران نے ٹال مٹول شروع کی باوثوق ذرائع کے مطابق ایجوکیشن آفیسر نے تمام رقوم اس سے قبل نکالی تھی لیکن تاحال سامان نہیں لایا گیا اور نہ ہی سامان سکولوں کو فراہم کی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کے آفیسروں نے فرنیچر سامان کی لسٹ،سکولوں کی لسٹ بھی غائب کردی عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے _

اپنا تبصرہ بھیجیں